18745- عن ابن عباس قال: لما فرغ من جهاز رسول الله صلى الله عليه وسلم يوم الثلاثاء وضع على سريره في بيته، وكان المسلمون قد اختلفوا في دفنه فقال قائل: ادفنوه في مسجده، وقال قائل: ادفنوه مع أصحابه بالبقيع، قال أبو بكر: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: ما مات نبي إلا دفن حيث يقبض، فرفع فراش النبي صلى الله عليه وسلم الذي توفي عليه، ثم حفر له تحته.
"ابن سعد "وسنده متصل ورجاله ثقات، إلا أن فيه الواقدي والشواهد تجبره".
18745 ۔۔۔ حضرت عبداللہ ابن عباس (رض) سے مروی ہے کہ جب منگل کے روز رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تکفین وغیرہ سے فارغ ہوئے اور آپ کو آپ کے کمرے میں آپ کی چارپائی پر لٹا دیا گیا تو پھر مسلمانوں میں اختلاف ہوا کہ آپ کو کہاں دفن کیا جائے ۔ کسی نے کہا : آپ کو مسجد میں دفن کردیا جائے ۔ کسی نے کہا : آپ کو اپنے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین کے درمیان (جنت البقیع) میں دفن کیا جائے ۔ سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) نے فرمایا : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا ہے۔ جب بھی کوئی نبی فوت ہوا ہے اس کو اسی جگہ دفن کیا گیا ہے جہاں اس کی روح قبض ہوئی ہے۔ چنانچہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا بستر جس پر آپ نے وفات پائی تھی ۔ وہاں سے ہٹایا گیا ۔ پھر اس کے نیچے قبر کھودی گئی ۔ (رواہ ابن سعد) کلام : ۔۔۔ اس کی سند متصل اور روات ثقہ ہیں مگر اس میں واقدی بھی ہے۔ لیکن شواہد اس کی روایت کے نقصان کو پورا کر رہے ہیں۔