18752- عن عائشة قالت: لما توفي رسول الله صلى الله عليه وسلم جاء أبو بكر فدخل عليه، فرفعت الحجاب، فكشف الثوب عن وجهه فاسترجع فقال: مات والله رسول الله صلى الله عليه وسلم، ثم تحول من قبل رأسه فقال: وانبياه، ثم حدر فمه فقبل جبهته، ثم رفع رأسه فقال: واخليلاه، ثم حدر فمه فقبل جبهته، ثم رفع رأسه فقال: واصفياه، ثم حدر فمه فقبل جبهته ثم سجاه بالثوب ثم خرج. "ابن سعد".
18752 ۔۔۔ حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) سے مروی ہے کہ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی وفات ہوگئی تو سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) آپ کے پاس تشریف لائے میں نے (کمرے کا) پردہ اٹھا دیا آپ نے آکر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے چہرے سے کپڑا ہٹایا ، ان للہ پڑھی اور فرمایا : اللہ کی قسم ! اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وفات پا گئے پھر سر کی طرف آئے اور بولے : ہائے نبیا ! پھر اپنا منہ نیچے کرکے آپ کی پیشانی کو چوما ۔ پھر سر اٹھا کر فرمایا : ہائے دوست ! پھر منہ نیچے لے جر کر دوبارہ آپ کی پیشانی چومی اور پھر سر اٹھا کر فرمایا : ہاے صفیا ! (مخلص دوست) پھر سہ بارہ منہ نیچے لے جا کر آپ کی پیشانی کو بوسہ دیا پھر کپڑے کے ساتھ چہرہ ڈھانپ کر باہر نکل گئے ۔ (رواہ ابن سعد)