18771- عن عمر بن الخطاب قال: كنا عند النبي صلى الله عليه وسلم وبيننا وبين النساء حجاب، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: اغسلوني بسبع قرب، وأتوني بصحيفة ودواة أكتب لكم كتابا لن تضلوا بعده أبدا، فقالت النسوة: ائتوا رسول الله صلى الله عليه وسلم بحاجته، قال عمر فقلت: اسكتن فإنكن صواحبه إذا مرض عصرتن أعينكن، وإذا صح أخذتن بعنقه، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: هن خير منكم. "ابن سعد"
18771 ۔۔۔ سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) سے مروی ہے کہ ہم نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس حاضر تھے ۔ ہمارے اور عورتوں کے درمیان حجاب حائل تھا ۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : مجھے (موت کے بعد) سات مشکیزوں سے غسل کرانا ، اور میرے پاس صحیفہ (کاغذ) اور دوات لے کر آؤ۔ میں تمہارے لیے ایک کتاب (وثیقہ) لکھ دیتا ہوں ، تم اس کے بعد کبھی گمراہ نہ ہو گے ۔ عورتوں نے کہا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی حاجت پوری کر دو ۔ سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) فرماتے ہیں میں نے کہا (اے عورتو ! ) تم خاموش رہو کیونکہ تم آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ساتھی (بیوی) ہو ، جب آپ مریض ہوں گے تو تم آنکھیں نچوڑوگی اور جب تندرست ہوں گے تو تم آپ کی گردن پکڑ لوگی ۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : یہ عورتیں تم (مردوں) سے زیادہ بہتر ہیں۔ (رواہ ابن سعد)