hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 18800

.

كنز العمال

18800
Kanz al-Ummal
18800- عن عروة عن عائشة قالت: لما قبض النبي صلى الله عليه وسلم كفن في ثلاثة أثواب يمانية، وفي لفظ: سحولية بيض كرسف ليس فيها قميص ولا عمامة، قال عروة: فأما الحلة فإنما شبه على الناس فيها إنما اشتريت للنبي صلى الله عليه وسلم ليكفن فيها، فتركت، وكفن في ثلاثة أثواب بيض سحولية، قالت عائشة: فأخذها عبد الله بن أبي بكر فقال: أحبسها حتى أكفن فيها، قالت: ثم قال: لو رضيها الله لنبيه صلى الله عليه وسلم لكفنه فيها فباعها وتصدق بثمنها. "ابن سعد"
18800 ۔۔۔ حضرت عروہ (رح) سے مروی ہے کہ حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) نے فرمایا : نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی وفات ہوئی تو آپ کو تین یمنی کپڑوں میں کفن دیا گیا ۔ دوسرے الفاظ یہ منقول ہیں : سفید سوت سے بنی ہوئی چادر میں کفن دیا گیا ۔ جس میں قمیص تھی اور نہ عمامہ ۔ حضرت عروہ (رح) فرماتے ہیں : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ایک جوڑا تھا جو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے کفن کے لیے ہی خریدا گیا تھا ۔ لیکن پھر اس کو چھوڑ دیا گیا ، بلکہ دوسرے تین سفید سوتی کپڑوں میں کفن دیا گیا ۔ حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) فرماتی ہیں : پھر عبداللہ بن ابی بکر نے وہ جوڑا لے لیا اور کہا کہ میں اس کو اپنے پاس رکھتا ہوں تاکہ مجھے اس میں کفن دیا جائے ۔ لیکن پھر خود ہی ان کو خیال آیا اور کہنے لگے کہ اگر اس کپڑے میں کوئی خیر ہوتی تو اللہ پاک اپنے نبی کو اس میں ضرور کفناتے ۔ لہٰذا انھوں نے وہ بیچ دیا اور اس کی قیمت راہ خدا میں صدقہ کردی ۔ (رواہ ابن سعد)