18885- أول ما يحاسب به العبد يوم القيامة صلاته، فإن كان أتمها كتبت له تامة، فإن لم يكن أتمها، قال الله عز وجل لملائكته: انظروا هل تجدون لعبدي من تطوع فتكملون بها فريضته؟ ثم الزكاة كذلك، ثم تؤخذ الأعمال على حسب ذلك. "حم د هـ والدارمي وابن قانع ق ك ص عن تميم الدارمي ش حم عن رجل من الصحابة".
18885 ۔۔۔ قیامت کے دن بندے سے سب سے پہلے نماز کا حساب کتاب لیا جائے گا ۔ اگر وہ پوری نکلی تو کامل نماز لکھ دی جائے گی ۔ اگر پوری نہ نکلی تو اللہ عزوجل اپنے ملائکہ کو فرمائیں گے : دیکھو کیا میرے بندے کے پاس نفل نماز ہیں ؟ ان کے ساتھ اس کے فرض کی کمی کو پورا کر دو ، پھر اسی طرح زکوۃ اور پھر تمام اعمال کا بھی اسی طرح حساب کتاب ہوگا ۔ (مسند احمد ، ابو داؤد ، ابن ماجہ ، الدارمی ، ابن قانع ، بخاری ، مسلم ، مستدرک الحاکم ، السنن لسعید بن منصور عن تمیم الدارمی مصنف ابن ابی شیبہ ، مسند احمد عن رجل عن الصحابۃ)