hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 18961

.

كنز العمال

18961
Kanz al-Ummal
18961- من خرج من بيته متطهرا إلى صلاة مكتوبة، فأجره كأجر الحاج المحرم، ومن خرج إلى تسبيح الضحى لا ينصبه3 إلا إياه فأجره كأجر المعتمر، وصلاة على إثر صلاة لا لغو بينهما كتاب في عليين. "د عن أبي أمامة".
18961 ۔۔۔ جو اپنے گھر سے طہارت حاصل کرکے فرض نماز کے لیے نکلا تو اس کا اجر احرام باندھنے والے حاجی کی طرح ہے۔ اور جو شخص چاشت کی نماز کے لیے نکلا اور اس کا مقصد صرف یہی تھا تو اس اجر عمرہ کرنے والے کی طرح ہے۔ اور نماز جبکہ دونوں کے درمیان کوئی لغو کام نہ ہو علیین میں لکھی جاتی ہے۔ (ابوداؤد عن ابی امامۃ) کلام : ۔۔۔ علامہ منذری فرماتے ہیں اس حدیث کا ایک راوی قاسم ابو عبدالرحمن میں کچھ کلام ہے۔ عون المعبود 2 ۔ 265)