19006- فأعني على نفسك بكثرة السجود. "حم م د ت عن ربيعة بن كعب الأسلمي" قال: كنت أبيت مع رسول الله صلى الله عليه وسلم فآتيه بوضوئه وحاجته فقال لي: سل، فقلت أسألك مرافقتك في الجنة قال: "أو غير ذلك"؟ قلت هو ذاك قال: فذكره.
19006 ۔۔۔ تو اپنے نفس پر میری کثرت سجود کے ساتھ مدد کرنا ۔ (مسند احمد ، مسلم ، ابوداؤد ، ترمذی عن ربیعۃ بن کعب اسلمی) فائدہ : ۔۔۔ ربیعہ کہتے ہیں : میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں رات بسر کرتا تھا ، آپ کے لیے وضو کا پانی اور دوسری ضرورت کی چیزیں مہیا کرتا تھا ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے (ایک مرتبہ) مجھے فرمایا : سوال کرو میں نے عرض کیا : (یا رسول اللہ) میں جنت میں آپ کا ساتھ مانگتا ہوں ۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اور کچھ مانگو ، میں نے عرض کیا : نہیں ، بس یہی مطلوب ہے۔ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تب پھر تم سجدوں کی کثرت کے ساتھ میری مدد کرنا ۔