19031- تدرون ما يقول ربكم؟ يقول: من صلى الصلوات لوقتها وحافظ عليها ولم يضيعها استخفافا بحقها، فله علي عهد أن أدخله الجنة، ومن لم يصلها لوقتها ولم يحافظ عليها وضيعها استخفافا بحقها، فلا عهد له علي إن شئت غفرت له، وإن شئت عذبته. "طب حل عن كعب بن عجرة"
19031 ۔۔۔ جانتے ہو تمہارا پروردگار کیا فرماتا ہے ؟ وہ فرماتا ہے : جس نے نمازوں کو وقت پر پڑھا ، ان کی محافظت کی اور ان کے حق کو ہلکا سمجھ کر ان کو ضائع نہیں کیا تو اس کے لیے مجھ پر عہد ہے (اور لازم ہے) کہ میں اس کو جنت میں داخل کروں ۔ اور جس نے ان نمازوں کو اپنے وقت پر نہیں پڑھا ، ان کی محافظت نہیں کی اور ان کو ہلکا سمجھ کر ضائع کردیا تو اس کے لیے مجھ پر کوئی عہد نہیں ہے ، اگر چاہوں گا تو بخش دوں گا ورنہ عذاب دوں گا ۔ (الکبیر للطبرانی ، حلیۃ الاولیاء عن کعب بن عجرہ (رض)) کلام : ۔۔۔ اس میں ایک راوی یزید بن قتیبہ (متکلم فیہ) ہے مجمع 1 ۔ 302 ۔