hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 19033

.

كنز العمال

19033
Kanz al-Ummal
19033- من جاء بالصلوات الخمس يوم القيامة قد حافظ على وضوئها ومواقيتها وركوعها وسجودها لم ينقص منها شيئا جاء وله عند الله عهد أن لا يعذبه، ومن جاء قد انتقص منهن شيئا فليس له عند الله عهد إن شاء رحمه، وإن شاء عذبه. "طس عن عائشة".
19033 ۔۔۔ جو شخص قیامت کے روز ان پانچ نمازوں کو اس طرح لایا کہ ان کے وضوء ، ان کے اوقات ، ان کے رکوع اور ان کے سجدوں کی رعایت برتی اور ان میں کسی کمی کوتاہی کا شکار نہ ہوا تو وہ اس حال میں آئے گا کہ اللہ کے ہاں اس کے لیے یہ وعدہ ہوگا کہ اس کو عذاب نہ کرے اور جو اس حال میں آیا کہ ان نمازوں میں کمی کوتاہی اور غفلت کا شکار ہوا ہے تو اللہ کے ہاں اس کے لیے کوئی وعدہ نہ ہوگا اگر چاہے گا تو اس پر رحم فرما دے گا اور اگر چاہے گا تو عذاب دے گا ۔ (الاوسط للطبرانی عن عائشۃ (رض))