19043- تحترفون تحترفون، فإذا صليتم الفجر غسلتها، ثم تحترفون تحترفون، فإذا صليتم الظهر غسلتها، ثم تحترفون تحترفون، فإذا صليتم العصر غسلتها ثم تحترفون تحترفون، فإذا صليتم المغرب غسلتها ثم تحترفون تحترفون، فإذا صليتم العشاء غسلتها، ثم تنامون فلا يكتب عليكم حتى تستيقظوا. "طس عن ابن مسعود"
19043 ۔۔۔ تم لوگ گناہ کماتے رہتے ہو۔ پھر جب فجر کی نماز پڑھتے ہو تو ان کو دھو ڈالتے ہو۔ پھر گناہ کماتے رہتے ہو کماتے رہتے ہو جب تم ظہر کی نماز پڑھتے ہو تو ان کو دھو ڈالتے ہو ۔ پھر گناہ کماتے رہتے ہو کماتے رہتے ہو جب تم عصر کی نماز پڑھتے ہو ان کو دھو ڈالتے ہو پھر تم گناہ کماتے رہتے ہو کماتے رہتے ہو جب تم مغرب کی نماز پڑھتے ہو ان کو دھو ڈالتے ہو پھر تم گناہ کماتے رہتے ہو کماتے رہتے ہو جب تم عشاء کی نماز پڑھتے ہو ان کو دھوڈالتے ہو پھر تم سو جاتے ہو پھر تم پر کوئی گناہ نہیں لکھا جاتا حتی کہ بیدار ہوجاتے ہو ۔ (الاوسط للطبرانی عن ابن مسعود (رض))