hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 19055

.

كنز العمال

19055
Kanz al-Ummal
19055- إذا توضأ العبد فأحسن الوضوء ثم قام إلى الصلاة فأتم ركوعها وسجودها والقراءة فيها، قالت: حفظك الله كما حفظتني، ثم أصعد بها إلى السماء ولها ضوء ونور وفتحت لها أبواب السماء، وإذا لم يحسن العبد الوضوء، ولم يتم الركوع والسجود والقراءة قالت: ضيعك الله كما ضيعتني ثم أصعد بها إلى السماء وعليها ظلمة وغلقت أبواب السماء ثم تلف كما يلف الثوب الخلق، ثم يضرب بها وجه صاحبها. "عق طب عن عبادة بن الصامت".
19055 ۔۔۔ بندہ جب وضو کرتا ہے اور اچھی طرح وضو کرتا ہے پھر نماز کے لیے کھڑا ہوتا ہے تو اس کے رکوع اور سجدوں کو بھی مکمل ادا کرتا ہے اور قرات بھی اچھی طرح تسلی کے ساتھ پڑھتا ہے تو نماز اس کو دعا دیتی ہے : اللہ تجھے بھی آباد رکھے جس طرح تو نے مجھے آباد کیا ۔ پھر اس کو آسمان کی طرف اٹھا لیا جاتا ہے اور وہ نورانی روشن چمکدار ہوتی ہے اس کے لیے آسمان کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں۔ اور جب بندہ اچھی طرح وضو نہیں کرتا ، رکوع سجدے اور قرات بھی صحیح طرح ادا نہیں کرتا تو نماز کہتی ہے : اللہ تجھے بھی یونہی برباد کرے جس طرح تو نے مجھے برباد کیا ۔ پھر وہ آسمان کی طرف جاتی ہے تو سیاہ اور بدہیئت ہوجاتی ہے۔ لہٰذا آسمان کے دروازے اس پر بند کردیئے جاتے ہیں پھر پرانے کپڑے کی طرح لپیٹ کر اس کو نمازی کے منہ پر مار دیا جاتا ہے۔ (الضعفاء للعقیلی الکبیر للطبرانی عن عبادۃ بن الصامت)