19068- يتعاقبون فيكم إذا كانت صلاة الفجر نزلت ملائكة النهار، فشهدت معكم الصلاة جميعا، وصعدت ملائكة الليل ومكثت معكم ملائكة النهار فيسألهم ربهم وهو أعلم ما تركتم عبادي يصنعون؟ فيقولون: جئناهم وهم يصلون وتركناهم وهم يصلون فاغفر لهم يوم الدين. "حب عن أبي هريرة".
19068 ۔۔۔ فرشتے تمہارے پاس ایک دوسرے کے پیچھے آتے جاتے رہتے ہیں۔ جب فجر کی نماز کا وقت ہوتا ہے تو دن کے ملائکہ نازل ہوتے ہیں اور تمہارے ساتھ نماز میں شریک ہوتے ہیں۔ پھر رات کے ملائکہ (فجر کی نماز پڑھ کر) آسمان پر چلے جاتے ہیں۔ اور دن کے ملائکہ تمہارے ساتھ رہتے ہیں۔ پھر پروردگار باوجود ان کو اچھی طرح جاننے کے ان سے سوال فرماتا ہے : تم نے میرے بندوں کو کیا عمل کرتا چھوڑا ہے ؟ ملائکہ کہتے ہیں : ہم ان کے پاس پہنچے تھے تب بھی وہ (عصر کی) نماز پڑھ رہے تھے اور جب ہم ان کو چھوڑ کر آنے لگے تب بھی وہ (فجر کی) نماز پڑھ رہے تھے ۔ پس آپ ان کو قیامت کے روز بخش دینا (ابن حبان عن ابوہریرہ (رض))