hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 19214

.

كنز العمال

19214
Kanz al-Ummal
19214- إذا قام أحدكم يصلي فإنه يستره إذا كان بين يديه مثل آخرة الرحل، فإن لم يكن بين يديه مثل آخرة الرحل، فإنه يقطع صلاته الحمار والمرأة والكلب الأسود، قلت: ما بال الكلب الأسود من الكلب الأحمر؟ فقال: سألت رسول الله صلى الله عليه وسلم كما سألتني فقال: الكلب الأسود شيطان. "م ن عن أبي ذر".
19214 ۔۔۔ جب کوئی کھڑا ہو کر نماز پڑھے تو اس کو کجاوے کی طرح کوئی بھی لکڑی چھپا سکتی ہے ، اگر ایسی کوئی لکڑی نہ ملے تو اس کی نماز کو گدھا ، عورت اور کالا کتا فاسد کر دے گا ، کالے اور سرخ کتے میں کیا فرق ہے ؟ ابوذر (رض) سے عرض کیا گیا : ارشاد فرمایا : یہ سوال تمہاری طرح میں نے بھی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کیا تھا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا تھا : کالا کتا شیطان ہوتا ہے۔ (مسلم ، نسائی عن ابی ذر (رض)) فائدہ : ۔۔۔ جمہور احناف کے نزدیک نمازی کے آگے سے کسی جاندار کے گذرنے سے نماز فاسد نہیں ہوتی ، اور حدیث میں یہ تاکیدا حکم ارشاد فرمایا گیا ہے کیونکہ نماز میں خلل ضرور پیدا ہوتا ہے اور نمازی کا دھیان بٹ جاتا ہے۔ دیکھئے فقہی کتب میں کتاب الصلوۃ ، نیز ملاحظہ کریں 19219، اور 19206 ۔