19424- هذه صلاة البيوت يعني السبحة بعد صلاة المغرب. "د3 عن كعب بن عجرة".
19424 ۔۔۔ یہ گھروں کی نماز ہے یعنی مغرب کے بعد کی نفل نماز (جس میں دو سنت شامل ہیں اگر اس کے بعد دو نفل مزید بھی ادا کرلیے جائیں تو بہتر ہے) ابو داؤد عن کعب بن عجرۃ) کلام :۔۔۔ اس روایت کی سند میں اسحاق بن کعب تابعی ہے۔ علامہ ذہبی (رح) میزان میں فرماتے ہیں : اسحاق بن کعب تابعی مستورالحال ہے ، سنت مغرب کی حدیث میں متفرد ہے اور یہ انتہائی ضعیف ہے ، امام منذری (رح) فرماتے ہیں اس روایت کو ابن ماجہ اور ترمذی نے روایت کیا ہے۔ اور امام ترمذی (رح) فرماتے ہیں یہ روایت ضعیف ہے ، امام منذری (رح) فرماتے ہیں اس باب میں صحیح روایت وہ ہے جو حضرت ابن عمر (رض) نے روایت کی ہے کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مغرب کے بعد دو رکعتیں گھر میں ادا کرتے تھے ۔ معون المعبود : 18414)