19447- من صلى بين المغرب والعشاء عشرين ركعة يقرأ في كل ركعة {الْحَمْدُ} و {قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ} خمس عشرة مرة، بنى الله له في الجنة قصرين لا فصل فيهما ولا وصم ومن صلى بعد العشاء الآخرة ركعتين يقرأ في كل ركعة {الْحَمْدُ} و {قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ} خمس عشرة مرة بنى الله له قصرا في الجنة.
"أبو محمد السمرقندي في فضائل {قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ} عن جرير، وفيه أحمد بن عبيد، صدوق له مناكير".
19447 ۔۔۔ جس نے مغرب و عشاء کے درمیان بیس رکعات پڑھیں اور ہر رکعت میں الحمد شریف اور ” قل ھو اللہ احد “ پندرہ مرتبہ پڑھی اللہ پاک اس کے لیے جنت میں دو ایسے محل تعمیر فرما دے گا جس میں کوئی جوڑ ہوگا اور نہ توڑ ۔ اور جس نے عشاء کے بعد دو رکعتیں پڑھیں اور ہر رکعت میں الحمد شریف اور ” قل ھو اللہ احد “ پندرہ مرتبہ پڑھی اللہ پاک اس کے لیے جنت میں ایک محل تعمیر کر دے گا ۔ (ابو محمد سمرقندی فی فضائل ” قل ھو اللہ احد “ عن جریر) کلام : ۔۔۔ اس روایت میں ایک روای احمد بن عبید ہے ” صدوق لہ مناکیر “۔ صدوق ہے اور اس سے منکر روایات منقول ہیں۔