19589- إن الشمس تطلع مع قرن الشيطان، فإذا طلعت قارنها، فإذا ارتفعت فارقها، ثم إذا استوت قارنها، فإذا زالت فارقها، فإذا دنت للغروب قارنها، فإذا غربت فارقها فلا تصلوا هذه الأوقات الثلاثة. "مالك حم هـ ق عن أبي عبد الله الصنابحي".
19589 ۔۔۔ سورج شیطان کے سینگ کے ساتھ طلوع ہوتا ہے۔ جب سورج طلوع ہوجاتا ہے تو اس کے ساتھ شیطان (سینگ ملائے) کھڑا ہوتا ہے۔ جب سورج قدرے بلند ہوجاتا ہے تو شیطان اس سے ہٹ جاتا ہے۔ پھر جب سورج آسمان کے بیچ میں بلند ہو کر برابر ہوجاتا ہے تو شیطان پھر اس کے ساتھ جا کھڑا ہوتا ہے۔ جب سورج وہاں سے زائل ہوجاتا ہے تو شیطان جدا ہوجاتا ہے۔ پھر جب سورج غروب کے بالکل قریب ہوجاتا ہے تو شیطان اس کے ساتھ جا کھڑا ہوتا ہے پھر غروب ہونے کے ساتھ جدا ہوجاتا ہے۔ پس ان تین اوقات میں نماز نہ پڑھو۔ ممؤطا امام مالک ، مسند احمد ، ابن ماجۃ ، بخاری ، مسلم عن ابی عبداللہ الصنابحی)