19624- إذا استقبلت القبلة فكبر، ثم اقرأ بأم القرآن، ثم اقرأ بما شئت فإذا ركعت فاجعل راحتيك على ركبتيك، وامدد ظهرك ومكن لركوعك، فإذا رفعت رأسك، فأقم صلبك حتى ترجع العظام إلى مفاصلها، فإذا سجدت فمكن لسجودك، فإذا رفعت رأسك فاجلس على فخذك اليسرى، ثم اصنع كذلك في كل ركعة وسجدة. "حم حب عن رفاعة بن رافع الزرقي".
19624 ۔۔۔ جب تو قبلہ رو ہو تو تکبیر کہہ ، پھر فاتحہ پڑھ ، پھر جو چاہے تلاوت کر ، پس جب تو رکوع کرے تو اپنی ہتھلیاں اپنے گھٹنوں پر رکھ لے اپنی کمر کو دراز کرلے اور آرام سے رکوع ادا کر ۔ جب سر اٹھائے تو اپنی کمر کو سیدھا کرلے یہاں تک کہ ہڈیاں اپنے جوڑوں میں چلی جائیں ۔ جب سجدہ کرے تو اپنے سجدوں کو تمکنت کے ساتھ ادا کر۔ جب سجدے سے سر اٹھائے تو اپنی بائیں ران پر بیٹھ جا ، پس ہر رکعت اور سجدے میں یونہی کر ۔ (مسند احمد ابن رفاعۃ بن رافع الزرقی)