19748- لقد رأيت بضعة وثلاثين ملكا يبتدرونها أيهم يكتبها أولا.
"حم خ ن عن رفاعة بن رافع" قال: كنا نصلي يوما وراء رسول الله صلى الله عليه وسلم فلما رفع رأسه من الركعة قال رجل وراءه: ربنا لك الحمد حمدا كثيرا طيبا مباركا فيه، فلما انصرف قال: من المتكلم آنفا؟ قال رجل: أنا قال: فذكره.
19748 ۔۔۔ میں نے تیس سے اوپر کچھ ملائکہ کو دیکھا کہ وہ ان کلمات کی طرف بڑھے ہیں کہ کون ان کو دوسروں سے پہلے لکھے ۔ (مسند احمد ، بخاری ، نسائی عن رفاعۃ بن رافع (رض)) فائدہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ۔۔۔ رفاعہ (رض) فرماتے ہیں : ایک مرتبہ ہم لوگ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے نماز پڑھ رہے تھے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رکوع سے سر اٹھایا تو ایک شخص نے کہا : ” ربنا لک الحمد حمد کثیرا طیبا مبارکا فیہ “۔ جب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز سے فارغ ہوئے تو پوچھا : ابھی کس نے یہ کلمات کہے ہیں ؟ ایک آدمی نے اپنی طرف اشارہ کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مذکورہ فرمان ارشاد فرمایا ۔