20144- إذا نسي أحدكم صلاة فذكرها وهو في صلاة مكتوبة فليبدأ بالتي هو فيها، فإذا فرغ صلى التي نسي. "عد هق عن ابن عباس".
20144 ۔۔۔ جب کوئی ایک نماز کو بھول جائے اور پھر دوسری نماز پڑھنے کے دوران اس کو پہلی نماز یاد آجائے تو جس نماز کو پڑھ رہا ہے اس کو پورا کرے پھر فراغت کے بعد پہلی نماز پڑھ لے ۔ (الکامل لابن عدی ، السنن للبیہقی عن ابن عباس (رض)) فائدہ : ۔۔۔ اگر نماز شروع کرنے سے پہلے یاد آجائے تو پھر پہلے اول نماز پڑھے ۔ اس کا شرعی مسئلہ یہ ہے کہ بلوغت کے بعد سے اگر پانچ نمازوں سے زائد نمازیں قضاء ہوں تو پھر اس کے ذمہ ترتیب واجب نہیں بلکہ جس نماز کا وقت حاضر ہوا ہے اس کو پہلے پڑھ لے ۔ اور اگر اس کے ذمے صرف پانچ یا اس سے کم نمازیں ہیں تو پہلے ان کو پڑھنا ضروری ہے کیونکہ وہ صاحب ترتیب ہے۔ ہاں اگر موجودہ نماز کے وقت نکلنے کا خطرہ دامن گیر ہو تو پہلے موجودہ نماز کو پڑھ لے ۔