hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 20276

.

كنز العمال

20276
Kanz al-Ummal
20276- يا عثمان بن مظعون، من صلى الفجر في جماعة، ثم جلس يذكر الله حتى تطلع الشمس كان له في الفردوس سبعون درجة بعد ما بين كل درجتين كحضر1 الفرس الجواد المضمر2 سبعين سنة، ومن صلى صلاة الظهر في جماعة كان له في جنات عدن خمسون درجة بعد ما بين كل درجتين كحضر الفرس الجواد المضمر خمسين سنة، ومن صلى العصر في جماعة كان له كأجر ثمانية من ولد إسماعيل كلهم رب بيت يعتقهم، ومن صلى المغرب في جماعة فهي كحجة مبرورة وعمرة متقبلة، ومن صلى العشاء في جماعة كان كقيام ليلة القدر. "هب عن أنس".
20276 ۔۔۔ اے عثمان بن مظعون ! جس نے فجر کی نماز باجماعت پڑھی پھر بیٹھ کر اللہ کا ذکر کرتا رہا حتی کہ سورج طلوع ہوگیا اس کے لیے جنت الفردوس میں ستر درجے ہوں گے۔ ہر درجوں کے درمیان اس قدر مسافت ہوگی جس قدر کہ سدھایا ہوا تیز ترین رفتار والاگھوڑا ستر سال میں مسافت طے کرتا ہے جس نے ظہر کی نماز باجماعت پڑھی اس کے لیے عدن کی جنتوں میں پچاس درجے ہوں گے۔ ہر دو درجوں کے درمیان اس قدر مسافت ہوگی جس قدر کہ سدھایا ہوا تیز رفتار گھوڑا پچاس سال میں مسافت طے کرتا ہے۔ جس نے عصر کی نماز باجماعت پڑھی۔ اس کے لیے اولاد اسماعیل میں سے آٹھ غلام آزاد کرنے کا ثواب ہوگا ۔ اور جس نے عشاء کی نماز باجماعت پڑحی اس کے لیے لیلۃ القدر میں قیام کے برابر ثواب ہوگا ( شعب الایمان للبھقی عن انس (رض))