hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 20294

.

كنز العمال

20294
Kanz al-Ummal
20294- من توضأ في بيته فأحسن الوضوء، ثم خرج إلى المسجد فصلى في جماعة لم يرفع رجله اليمنى إلا كتب الله تعالى له بها حسنة، ولا يضع رجله اليسرى إلا حط الله عنه بها خطيئة حتى يأتي المسجد، فليقرب أو ليبعد، فإذا صلى صلاة الإمام انصرف وقد غفر له، فإن أدرك بعضا وفاته بعض، فأتم ما فاته كذلك، فإن أدرك الصلاة وقد صليت فأتم ركوعها وسجودها كان كذلك. "البغوي عن سعيد بن المسيب عن رجل من الأنصار".
20294 ۔۔۔ جس شخص نے اپنے گھر میں وضو کیا اور اچھی طرح وضو کیا پھر مسجد کی طرف نکلا اور جماعت کے ساتھ نماز پڑھی تو اس نے جب بھی دایاں قدم اٹھایا اللہ نے اس کے لیے ایک نیکی لکھے دی اور جب بھی بایاں پاؤں رکھا اللہ تبارک وتعالیٰ نے اس کے عوض ایک گناہ معاف کردیا حتی کہ وہ مسجد میں آگیا۔ پس چاہے وہ تو مسجد کے قریب آجائے یامسجد سے دور رہنے پر صبر کرلے۔ پس جب وہ امام کے ساتھ نماز پڑھ کر واپس لوٹتا ہے تو اس کی مغفرت کردی جاتی ہے اگر کچھ حصہ فوت ہوگیا اور کچھ حصہ پا لیا پھر بقیہ پورا کرلیا تب بھی یہی فضیلت ہے اور اگر مسجد میں پہنچا اور دیکھا کہ نماز تو پڑھی جا چکی ہے پھر اس نے اچھی طرح رکوع و سجود ادا کر کے نماز پڑھی اس کو بھی یہ فضیلت حاصل ہوگی ۔ مالبغوی عب سعید بن المسیب عب رجل من الانصار)