20310- إذا مضمض العبد خرجت كل خطيئة كان يتكلم بها مع الماء إذا خرج من فيه، وإذا غسل وجهه خرجت كل خطيئة في وجهه مع الماء الذي يقطر من وجهه، وإذا غسل يديه خرجت الخطايا من يديه مع الماء الذي يقطر من يديه، وإذا غسل رجليه خرجت الخطايا من رجليه حين يغسلهما فإذا خرج من بيته إلى المسجد محي عنه بكل خطوة سيئة، وزيد بها حسنة حتى يدخل المسجد. "عب عن أبي هريرة".
20310 ۔۔۔ بندہ جب کلی کرتا ہے تو اس کی ہر وہ خطا جو اس نے بولی ، پانی کے ساتھ اس کے منہ سے نکل جاتی ہے ، جب وہ چہرہ دھوتا ہے تو اس کے چہرے کی ہر خطاء اس کے منہ سے ٹپکنے والے پانی کے ساتھ نکل جاتی ہے ، جب وہ ہاتھوں کو دھوتا ہے تو اس کے (ہاتھوں کی) خطائیں اس پانی کے ساتھ نکل جاتی ہیں جو اس کے ہاتھوں سے ٹپکتا ہے اور جب وہ پاؤں دھوتا ہے تو اس کے (پاؤں کی) خطائیں اس کے پاؤں سے گرنے والے پانی کے ساتھ خارج ہوجاتی ہیں اور جب وہ اپنے گھر سے مسجد کی طرف نکلتا ہے تو ہر قدم کے بدلے اس کی ایک برائی مٹا دی جاتی ہے اور ایک نیکی کا اضافہ کردیا جاتا ہے حتی کہ وہ مسجد میں داخل ہوجاتا ہے۔ (الجامع لعبد الرزاق عن ابوہریرہ (رض))