2032 – "إن الله عز وجل قسم بينكم أخلاقكم كما قسم بينكم أرزاقكم، وإن الله يعطي المال من يحب ومن لا يحب ولا يعطي الإيمان إلا من يحب، فإذا أحب عبدا أعطاه الإيمان ومن ضن بالمال أن ينفقه وهاب الليل أن يكابده، وخاف العدوأن يجاهده، فليكثر من سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله أكبر، فإنهن مقدمات مجنبات ومعقبات وهن الباقيات الصالحات". (هب عن ابن مسعود رضي الله عنه) .
2032 ۔۔ اللہ تعالیٰ نے تم میں اخلاق کو اسی طرح تقسیم فرما دیا ہے، جس طرح تمہارے درمیان رزق کو تقسیم فرما دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ مال ہر شخص کو عطا فرماتا ہے، خوا اس سے محبت ہو یا نہیں۔ لیکن ایمان اس کو عطا فرماتا ہے ، جس سے محبت ہو، سو جب وہ کسی سے محبت فرماتا ہے تو اس کو عطا فرماتا ہے، خواہ اس سے محبت ہو یا نہیں۔ لیکن ایمان اس کو عطا فرماتا ہے، جس سے محبت ہو، سو جب وہ کسی سے محبت فرماتا ہے تو اس کو ایمان سے نوازتا ہے۔ باقیات الصالحات بخل جس کو مال خرچ کرنے کی اجازت دیتا ہو اور نہ ہی اس میں رات کی مشقت برداشت کرنے کی ہمت ہو اور دشمن سے جہاد کرنے سے بھی خوف مانع ہو تو اس کو چاہیے کہ سبحان اللہ والحمد للہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر کثرت سے پڑھا کرے۔ کیونکہ یہ کلمات آگے سے، دائیں بائیں سے اور پیچھے سے حفاظت کریں گے۔ اور یہی باقیات صالحات باقی رہنے والے اعمال ہیں۔ (شعب الایمان بروایت ابن مسعود (رض))