20323- أتدرون لم أقارب الخطا؟ قلت: الله ورسوله أعلم، قال: لا يزال العبد في صلاة ما دام في طلب الصلاة. "طب عن أنس
عن زيد بن ثابت" قال: كنت أمشي مع رسول الله صلى الله عليه وسلم ونحن نريد الصلاة فكان يقارب الخطا وقال: فذكره.
20323 ۔۔۔ معلوم ہے تم کو کہ میں کیوں چھوٹے چھوٹے قدم بھرتا ہوں ؟ (حضرت زید (رض) فرماتے ہیں) میں نے عرض کیا : اللہ اور اس کا رسول زیادہ جانتے ہیں۔ فرمایا : بندہ جب تک نماز کی طلب اور جستجو میں رہتا ہے نماز میں شمار ہوتا ہے۔ مالک بیر للطبرانی عن انس (رض) عن زید بن ثابت) فائدہ :۔۔۔ حضرت زید (رض) فرماتے ہیں : میں ـحضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہمراہ جا رہا تھا اور ہمارا مقصود نماز کے لیے جانا تھا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) چھوٹے چھوٹے قدم اٹھا رہے تھے تب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ ارشاد فرمایا۔