20326- اثبتوا فإنكم أوتادها، وما من عبد يخطو خطوة إلى الصلاة إلا كتب الله له بها أجرا. "ط1 ص عن عبد الرحمن بن جابر عبد الله عن أبيه عن جده" قال: أردنا بنو سلمة أن نتحول من منازلنا فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم فذكره".
20326 ۔۔۔ تم اپنی جگہ برقرار رہو گویا تم وہاں کے کھونٹے ہو ، کیونکہ بندہ نماز کے لیے قدم نہیں اٹھاتا مگر اللہ تبارک وتعالیٰ اس کو اس کے بدلے اجر عطا فرماتا ہے۔ (مسند ابی داؤد الطیالسی ، السنن لسعید بن منصور عن عبدالرحمن بن جابر عبداللہ عن ابیہ عن جدہ) فائدہ : ۔۔۔ عبدالرحمن بن جابر (رض) فرماتے ہیں : ہم قبیلہ بنی سلمہ والوں (جو مسجد نبوی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دور رہتے تھے) کا ارادہ بنا کر اپنی جگہ سے (مسجد نبوی کے قریب) منتقل ہوجائیں ، تب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مذکورہ ارشاد فرمایا۔