20414- يؤم القوم أقرؤهم لكتاب الله، فإن كانوا في القراءة سواء فأعلمهم بالسنة، فإن كانوا في السنة سواء فأقدمهم هجرة، فإن كانوا في الهجرة سواء فأقدمهم [سلما] ، ولا تؤمن الرجل في أهله ولا في سلطانه ولا تقعد في بيته على تكرمته إلا بإذنه. "حم، م عن أبي مسعود".
20414 ۔۔۔ قوم کی امامت سب سے زیادہ قرآن پڑھا ہوا شخص کرے گا ، اگر وہ قرات میں برابر ہوں تو سنت کو زیادہ جاننے والا امامت کرے گا ، اگر سنت کے علم میں سب برابر ہوں تو ہجرت میں سب سے مقدم شخص امامت کرے گا ۔ اگر ہجرت میں بھی سب برابر ہوں تو سب سے مقدم فی الاسلام شخص امامت کرے گا ، کسی شخص کے گھر اور نہ کسی کی بادشاہت میں دوسرا کوئی شخص امامت کرنے کا اہل ہے اور کوئی شخص کسی دوسرے کی خاص بیٹھنے کی جگہ (مسند) پر نہ بیٹھے ۔ (مسند احمد ، مسلم ، ابو داؤد ، الترمذی ، النسائی ، ابن ماجہ عن ابن مسعود (رض))