hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 2047

.

كنز العمال

2047
Kanz al-Ummal
2047 – "ألا أخبركم عن وصية نوح ابنه حين حضره الموت وقال: إني واهب لك أربع كلمات من قيام السموات والأرض، وهن أول كلمات دخولا على الله، وآخر كلمات خروجا من عنده ولو وزن بهن أعمال بني آدم لوزنتهن فاعمل بهن واستمسك حتى تلقاني أن تقول سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله أكبر والذي نفس نوح بيده لو أن السموات والأرض وما فيهن وما تحتهن وزن بهؤلاء الكلمات لوزنتهن". (الحكيم والديلمي عن معاذ بن أنس) .
2047 ۔۔۔ کیا میں تم کو حضرت نوح (علیہ السلام) کی، حالت مرگ میں کی ہوئی اپنے بیٹے کو وصیت نہ سناؤں ؟ انھوں نے فرمایا میں تجھے چار کلمات دیے جا رہا ہوں۔ آسمان و زمین کا قیام انہی کے مدار پر ہے۔ اللہ کے ہاں پہنچنے والے کلمات میں سب سے اول ہیں۔ اور نکلنے والے کلمات میں سے بھی سب سے آخر میں ہیں۔ اگر تمام بنی آدم کے اعمال ان کے ساتھ وزن کیے جائیں تو یہ کلمات ان سے زیادہ وزن دار ہوں گے۔ سو ان پر عمل کر۔ اور ان کو مضبوطی سے تھام لے۔ حتی کہ تو مجھ سے آ ملے وہ کلمات یہ ہیں
سبحان اللہ والحمد للہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر۔
قسم ہے اس ذات والا صفات کی، جس کے ہاتھ میں نوح کی جان ہے ! اگر آسمان و زمین اور جو کچھ ان کے من میں ہے اور جو ان کے نیچے ہے سب کا ان کلمات کے ساتھ وزن کیا جائے تو یہ کلمات ان سے وزن دار نکلیں گے۔ (الحکیم، الدیلمی بروایت معاذ بن انس (رض))