20477- إذا صليتم فأقيموا صفوفكم، ثم ليؤمكم أحدكم فإذا كبر فكبروا، وإذا قرأ فأنصتوا، وإذا قال: {غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَ} فقولوا: آمين، يجبكم الله، فإذا كبر وركع فكبروا واركعوا، فإن الإمام يركع قبلكم ويرفع قبلكم فتلك بتلك، وإذا قال: سمع الله لمن حمده فقولوا: اللهم ربنا لك الحمد، يسمع الله لكم، وإذا كبر وسجد فكبروا واسجدوا فإن الإمام يسجد قبلكم ويرفع قبلكم فتلك بتلك، وإذا كان عند القعدة، فليكن من أول قول أحدكم: التحيات الطيبات الصلوات لله السلام عليك أيها النبي ورحمة الله وبركاته السلام علينا وعلى عباد الله الصالحين أشهد أن لا إله إلا الله وأشهد أن محمدا عبده ورسوله. "حم م د ن هـ عن أبي موسى".
20477 ۔۔۔ جب تم نماز پڑھو تو پہلے اپنی صفوں کو سیدھا کرو پھر تم میں سے ایک فرد تمہاری امامت کرے ، جب وہ تکبیر کہے تم تکبیر کہو ، جب وہ قرات کرے تم خاموش رہو ، جب وہ ” غیر المغضوب علیھم ولا الضالین “۔ کہے تو تم آمین کہو ۔ اللہ پاک تمہاری دعا قبول کرے گا جب امام تکبیر کہے اور رکوع کرے تم بھی تکبیر کہو اور رکوع کرو ، بیشک امام تم سے پہلے رکوع کرتا ہے اور تم سے پہلے سر اٹھاتا ہے تم بھی پیچھے پیچھے رہو۔ جب امام ” سمع اللہ لمن حمدہ “۔ کہے تو تم ” اللہم ربنا ولک الحمد “۔ کہو اللہ پاک تمہارے کلام کو سنے گا ۔ جب وہ تکبیر کہے اور سجدہ کرے تو تم تکبیر کہو اور سجدہ کرو ۔ بیشک امام تم سے پہلے سجدہ کرتا ہے اور تم سے پہلے سر اٹھاتا ہے تم بھی اسی طرح اس کے پیچھے پیچھے رہو ۔ جب امام قعدہ کرے تو تم میں سے ہر شخص پہلے یہ کلمات پڑھے : ” التحیات والطیبات والصلوات للہ السلام علیک ایھا النبی و رحمۃ اللہ وبرکاتہ السلام علینا وعلی عباد اللہ الصالحین اشھد ان الا الہ الا اللہ واشھد ان محمدا عبدہ ورسولہ “۔ ممسند احمد ، مسلم ، ابو داؤد ، النسائی ، ابن ماجۃ عن ابی موسیٰ (رض))