20490- إنما جعل الإمام ليؤتم به، فإذا كبر فكبروا، ولا تكبروا حتى يكبر، فإذا ركع فاركعوا، ولا تركعوا حتى يركع فإذا قال: سمع الله لمن حمده، فقولوا: اللهم ربنا لك الحمد، وإذا سجد فاسجدوا ولا تسجدوا حتى يسجد، فإذا صلى قائما فصلوا قياما أجمعين، وإذا صلى قاعدا فصلوا قعودا أجمعين. "د ق عن أبي هريرة".
20490 ۔۔۔ امام اس لیے بنایا جاتا ہے کہ اس کی پیروی کی جائے ، پس جب وہ تکبیر کہے تو تم تکبیر کہو ، جب تک وہ تکبیر نہ کہے تم تکبیر نہ کہو ، جب وہ رکوع کرے تم رکوع کرلو ، جب تک وہ رکوع نہ کرے تم رکوع نہ کرو ، جب وہ ” سمع اللہ لمن حمدہ ، کہے تو تم ” اللہم ربنا لک الحمد “۔ کہو۔ جب وہ سجدہ کرے تو تم سجدہ کرو ، اس کے سجدہ کرنے سے قبل سجدہ نہ کرو ، جب وہ کھڑا ہو کر نماز پڑھائے تم کھڑے ہو کر اس کی پیروی کرو اور جب وہ بیٹھ کر نماز پڑھائے تو تم سب بیٹھ کر نماز پڑھو ۔ (ابوداؤد ، السنن للبیہقی ، عن ابوہریرہ (رض))