hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 20791

.

كنز العمال

20791
Kanz al-Ummal
20791- يا ابن عوف ألا أعلمك كلمات تقولهن حين تدخل المسجد وحين تخرج؟ إنه ليس عبد إلا ومعه شيطان فإذا وقف على باب المسجد فقال حين يدخل: السلام عليك أيها النبي ورحمة الله وبركاته اللهم افتح لي أبواب رحمتك مرة ويقول: اللهم أعني على حسن عبادتك وهون علي طاعتك ثلاثا وحين يخرج يقول: السلام عليك أيها النبي ورحمة الله وبركاته اللهم اعصمني من الشيطان الرجيم، ومن شر ما خلقت واحدة، ألا أعلمك كلمات تقولهن إذا دخلت بيتك؟ بسم الله ثم تسلم على نفسك وأهلك، ثم تسمي على ما آتاك من رزقك وتحمده حين تفرغ. "قط في الأفراد عن عبد الرحمن بن عوف".
20791 ۔۔۔ اے ابن عوف ! کیا میں تجھے وہ کلمات نہ سکھاؤں جو تو مسجد میں داخل ہوتے وقت اور نکلتے وقت پڑھا کرے ؟ کیونکہ ہر بندے کے ساتھ ایک شیطان ہوتا ہے لہٰذا جب کوئی بھی مسجد کے دروازے پر پہنچے تو داخل ہوتے وقت ایک بار یہ پڑھے : (السلام علیک ایھا النبی و رحمۃ اللہ وبرکۃ اللھم افتح لی ابواب رحمتک ) اے نبی ! آپ پر سلام ہو اللہ کی رحمت ہو اور اس کی برکات نازل ہوں ۔ اے اللہ ! مجھ پر اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔ پھر یہ دعا تین بار پڑھے۔ ماللھم اعنی علی حسن عبادتک وھون علی طاعتک) اے اللہ ! اپنی اچھی طرح عبادت کرنے پر میری مدد فرما اور اپنی اطاعت کو مجھ پر سہل کر دے ۔ ور جب مسجد سے نکلے تو ایک بار یہ کہے : (السلام علیک ایھا النبی و رحمۃ اللہ وبرکۃ اللھم اعصمنی من الشیطان الرجیم ومن شر ما خلقت ) اے نبی ! آپ پر سلام ہو اللہ کی رحمت ہو اور اس کی برکتیں نازل ہوں۔ اے اللہ ! میری حفاظدت فرما شیطان مردود سے اور ہر اس چیز کے شر سے جو تو نے پیدا فرمائی ہے۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا (اے ابن عوف ! ) کیا میں تجھے گھر میں داخل ہوتے وقت پڑھنے کی چیز نہ بتاؤں ۔ پہلے بسم اللہ پڑھ پھر اپنے آپ پر اور اپنے گھر والوں پر سلام کر پھر جو اللہ نے تجھے کھانے کو دیا ہو اس پر بسم اللہ پڑھ اور فراغت پر اللہ کی حمد کر ۔ مالدار قطنی فی الافراد عن عبدالرحمن بن عوف)