20910- إن الله تعالى يبعث الأيام يوم القيامة على هيأتها ويبعث الجمعة زهراء منيرة أهلها، فيحفون بها كالعروس تهدى إلى كريمها تضيء لهم يمشون في ضوئها، ألوانهم كالثلج بياضا، ريحهم يسطع كالمسك يخوضون في جبال الكافور، ينظر إليهم الثقلان، لا يطرقون تعجبا حتى يدخلون الجنة لا يخالطهم أحد إلا المؤذنون المحتسبون. "ك، طب عن أبي موسى".
20910 ۔۔۔ اللہ تبارک وتعالیٰ قیامت کے دن ایام زمانہ کو ان کی ہئیت پر اٹھائیں گے اور جمعہ (کے دن) کو جمعہ پڑھنے والوں کے ساتھ روشن چمکدار کرکے اٹھائیں گے ، اہل جمعہ جمعہ کو دلہن کی طرح لے کر چلیں گے جس طرح کوئی دلہن اپنے خاوند کے پاس لے جائیں جاتی ہے۔ جمعہ کا دن روشنی دے گا اور اہل جمعہ اس کی روشنی میں چلیں گے ، ان کے رنگ برف کی طرح سفید ہوں گے ان کی خوشبو مشک کی طرح تیز اور چمکدار ہوگی ، وہ کافور کے پہاڑوں میں گھسیں گے ، جن وانس ان کو دیکھیں گے ، تعجب میں ان کے سر نیچے نہ ہوں گے حتی کہ وہ جنت میں داخل ہوجائیں گے ، کوئی ان کے ساتھ شامل نہ ہوگا سوائے ثواب کی خاطر اذان دینے والوں کے ۔ (مستدرک الحاکم ، الکبیر للطبرانی عن ابی موسیٰ (رض))