2095 – "أداء الحقوق وحفظ الأمانات ديني ودين الأنبياء من قبلي وقد أعطيتم ما لم يعط أحد من الأمم إن الله تعالى جعل قربانكم الاستغفار، وجعل صلاتكم الخمس بالأذان والإقامة، ولم تصلها أمة قبلكم، فحافظوا على صلواتكم، وأي عبد صلى الفريضة ثم استغفر الله عشر مرات لم يقم من مقامه حتى تغفر له ذنوبه، ولو كانت مثل رمل عالج وجبال تهامة". (خط) عن ابن عباس وقال منكر جدا تفرد به أبو عمر والقاسم بن عمر بن عبد الله بن مالك بن أيوب (2) الأنصاري.
2095 ۔۔ ادائیگی حقوق اور حفظ امانات میرا اور مجھ سے قبل انبیاء کا قرض رہا ہے۔ اور تم کو وہ چیزیں عطا کی گئی ہیں، جو تم سے قبل کسی امت کو نہیں عطا کی گئی۔ اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے استغفار کو قرب کا ذریعہ بنایا ہے۔ اور تمہاری پانچ نمازوں کو اذان و اقامت کے ساتھ بنایا ہے، تم سے پہلے کسی امت نے ان کو نہیں پڑھا۔ سو اپنی نمازوں پر محافظت کرو۔ اور جو بندہ فرض نماز کے بعد دس بار استغفار کرے گا تو اس کے اپنی جگہ سے کھڑے ہونے سے قبل اس کے تمام گناہ بخش دیے جائیں گے۔ خواہ وہ ریت کے ذرات سے اور تہامہ کے پہاڑوں سے بھی زیادہ ہوں۔ (التاریخ للخطیب (رح) بروایت ابن عباس (رض))
فرماتے ہیں یہ روایت بہت ہی منکر ناقابل اعتبار ہے۔ (ابو عمرو القاسم بن عمر بن عبداللہ بن مالک بن ابی ایوب الانصاری)