hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 21037

.

كنز العمال

21037
Kanz al-Ummal
21037- إن من أفضل أيامكم يوم الجمعة فيه خلق آدم، وفيه قبض وفيه النفخة، وفيه الصعقة، فأكثروا علي من الصلاة فيه، فإن صلاتكم معروضة علي [إن يوم الجمعة يوم عيد وذكر، فلا تجعلوا يوم عيدكم يوم صيامكم ولكن اجعلوه يوم ذكر إلا أن تخلطوه بأيام] . "هب عن أبي هريرة".
21037 ۔۔۔ تمہارے دنوں میں سب سے افضل دن جمعہ کا دن ہے ، اسی دن آدم کی تخلیق ہوئی تھی ، اسی دن ان کی روح قبض ہوئی ، اسی دن پہلی مرتبہ صور پھونکا جائے گا ، اسی دن دوبارہ صور پھونکا جائے گا ، پس اس دن مجھ پر کثرت کے ساتھ درود بھیجو ۔ بیشک تمہارا درود مجھ پر پیش کیا جاتا ہے۔ یقیناً جمعہ کا دن عید اور خدا کو یاد کرنے کا دن ہے ، پس اپنے عید والے دن کو روزوں کا دن نہ بنادو ، ہاں اس دن کو خدا کی یاد کا دن بناؤ ، ہاں جب دوسرے دنوں کے ساتھ ملا کر (اس میں روزہ رکھو تو) صحیح ہے۔ (شعب الایمان للبیہقی، عن ابوہریرہ (رض))