21070- سيد الأيام يوم الجمعة، وأعظمها عند الله وأعظم عنده من يوم الفطر ويوم الأضحى، وفيه خمس خلال: خلق الله تعالى فيه آدم، وأهبط الله فيه آدم إلى الأرض، وفيه توفي آدم، وفيه ساعة لا يسأل العبد فيها شيئا إلا آتاه الله إياه ما لم يسأل حراما، وفيه تقوم الساعة،ما من ملك مقرب ولا سماء ولا أرض ولا رياح ولا جبال ولا بحر إلا وهن يشفقن من يوم الجمعة. "ش حم وابن سعد وابن قانع طب عن أبي لبابة البدري".
21070 ۔۔۔ سید الایام یوم الجمعہ ہے اللہ تبارک وتعالیٰ کے ہاں سب سے زیادہ عظیم دن ہے ، حتی کہ یوم الفطر اور یوم الاضحی سے بھی زیادہ عظیم دن ہے ، اس دن میں پانچ خاص باتیں ہیں : اللہ تبارک وتعالیٰ نے آدم (علیہ السلام) کو جمعہ کے دن پیدا کیا ، جمعہ کے دن ان کو زمین پر بھیجا ، جمعہ کے دن میں آدم (علیہ السلام) کی وفات ہوئی ، اس دن میں ایک ایسی گھڑی ہے کہ کوئی بندہ اس گھڑی میں اللہ سے کوئی بھی سوال کرتا ہے تو اللہ پاک اس کو وہ عطا کرتے ہیں بشرطیکہ وہ حرام کا سوال نہ کرے ۔ اسی دن قیامت کا وقوع ہوگا ، کوئی مقرب فرشتہ آسمان ، زمین ، ہوائیں ، پہاڑ اور سمندر ایسی کوئی چیز نہیں جو جمعہ کے دن سے نہ ڈرتی ہو (کہ کہیں اس دن میں قیامت واقع نہ ہوجائے)