21074- مه، إن الله لا يحب الفحش ولا التفحش، قالوا قولا فرددناه عليهم فلم يضرنا شيئا، ولزمهم إلى يوم القيامة، إنهم لا يحسدونا على شيء كما يحسدونا على الجمعة التي هدانا الله لها وضلوا عنها، وعلى القبلة التي هدانا الله لها وضلوا عنها وعلى قولنا خلف الإمام: آمين. "حم عن عائشة".
21074 ۔۔۔ ٹھہر جا اللہ پاک بدکلامی اور فحش کاموں کو ناپسند کرتا ہے۔ انھوں نے ایسی بات کہی تھی ، ہم نے بھی ان کو جواب دیا تو اس نے ہمارا نقصان نہیں ہے ؟ جب کہ ان کو قیامت تک یہ برائی لازم ہے ، وہ (یہود) ہم پر اتنا حسد کسی اور چیز میں نہیں کرتے سوائے ایک جمعہ کے جس کی اللہ نے ہم کو ہدایت بخشی اور ان کو اس سے گمراہ کیا اور اس قبلہ پر جس کی اللہ نے ہم کو ہدایت دی اور وہ اس سے گمراہ ہوگئے اور وہ ہماری آمین پر بھی حسد کرتے ہیں جو ہم امام کے پیچھے کہتے ہیں۔ (مسند احمد حضرت عائشۃ صدیقہ (رض))