21163- إذا جاء أحدكم يوم الجمعة والإمام يخطب فليصل ركعتين وليتجوز فيهما. "حم ق1 د ن هـ عن جابر".
21161 ۔۔۔ جمعہ میں تین طرح کے اشخاص حاضر ہوتے ہیں : ایک وہ آدمی جو جمعہ میں حاضر ہو اور لغو کاموں میں مشغول ہوجائے پس اس کو جمعہ کا یہی فائدہ ہے۔ ایک وہ شخص جو جمعہ میں حاضر ہوا اور خدا سے دعائیں کرے ۔ پس اس شخص نے اللہ سے دعا کی ہے اللہ چاہے گا تو اس کو عطا کرے گا اور اگر چاہے گا تو منع کر دے گا ، اور ایک شخص وہ ہے جو جمعہ میں حاضر ہو خاموشی اور سکوت کو لازم رکھے اور کسی مسلمان کی گردن نہ پھلانگے اور نہ کسی کو ایذاء دے پس یہ جمعہ اس کے لیے دوسرے جمعہ تک بلکہ مزید تین ایام تک کے گناہوں کے لیے کفارہ ہے اور یہ اس کے لیے کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : (آیت)” من جاء بالحسنۃ فلہ عشر امثالھا “۔ الانعام 160 ۔ جو شخص ایک نیکی لے کر آیا اس کے لیے دس مثل ہے۔ (مسند احمد ، ابو داؤد ، عن ابن عمر (رض))