21170- إنما مثل المهجر2 إلى الصلاة كمثل الذي يهدي البدنة ثم الذي على أثره كالذي يهدي البقرة، ثم الذي على أثره كالذي يهدي الكبش، ثم الذي على أثره كالذي يهدي الدجاجة، ثم الذي على أثره كالذي يهدي البيضة. "ن عن أبي هريرة".
21168 ۔۔۔ جب جمعہ کا دن ہوتا ہے تو شیاطین اپنے جھنڈے لے کر بازاروں کی طرف نکل جاتے ہیں لوگوں کو مکرو فریب میں الجھا دیتے ہیں اور جمعہ میں شرکت سے ان کو روکتے ہیں ، جبکہ ملائکہ مسجد کے دروازوں پر بیٹھ جاتے ہیں ، کسی آدمی کی ایک گھڑی لکھتے ہیں اور کسی کی دو گھڑیاں لکھتے ہیں ، حتی کہ امام نکل آتا ہے ، پس جب آدمی کسی جگہ بیٹھتا ہے اور کان اور آنکھیں امام کی طرف لگا دیتا ہے چپ رہتا ہے اور کوئی لغو کام نہیں کرتا تو اس کا اجر کا ایک گٹھا ملتا ہے اور اگر کسی جگہ بیٹھتا ہے ، کان اور آنکھیں امام کی طرف لگاتا ہے مگر کوئی لغو کام کرلیتا ہے اور خاموش نہیں رہتا تو اس پر گناہ کا ایک گٹھا لاد دیا جاتا ہے۔ اور جو شخص جمعہ کے دن اپنے ساتھی کو کہتا ہے : چپ رہ تو اس کہنے والے نے بھی بیشک لغو کام کیا اور اس کو اس جمعہ کا کچھ ثواب نہیں ملتا ۔ (مسند احمد ، ابوداؤد ، عن علی (رض))