21178- إن الملائكة على أبواب المسجد يكتبون الناس على منازلهم جاء فلان من ساعة كذا وكذا، وجاء فلان من ساعة كذا وكذا جاء فلان والإمام يخطب، جاء فلان فأدرك الصلاة، ولم يدرك الخطبة. "ش عن أبي هريرة".
21176 ۔۔۔ جب جمعہ کا دن ہوتا ہے تو ملائکہ مسجدوں کے دروازوں پر بیٹھ جاتے ہیں اور آنے والے لوگوں کے نام لکھتے ہیں ، ان کے حسب مراتب پس کوئی شخص تو اونٹ دینے والا ہوتا ہے ، کوئی گائے دینے والا ، کوئی بکری دینے والا ، کوئی مرغی دینے والا ، کوئی چڑیا دینے والا اور کوئی انڈہ خدا کی راہ میں دینے والا ہوتا ہے۔ پس جب مؤذن اذان دے دیتا ہے ، اور امام منبر پر بیٹھ جاتا ہے تو ملائکہ اپنے صحیفے لپیٹ لیتے ہیں اور مسجد میں داخل ہو کر ذکر اذکار سننے میں مصروف ہوجاتے ہیں (مسند احمد ، الطحاوی ، الضیاء للمقدسی فی المختارۃ عن ابی سعید (رض))