21198- من تطهر فأحسن الطهور، ثم أتى الجمعة فلم يله ولم يجهل كانت كفارة لما بينها وبين الجمعة الأخرى، والصلوات الخمس كفارة لما بينهن، وفي الجمعة ساعة لا يوافقها عبد مسلم يسأل الله عز وجل فيها خيرا إلا أعطاه. "ش وعبد بن حميد عن أبي سعيد".
21196 ۔۔۔ اے سلمان کیا تو جانتا ہے کہ جمعہ کیا ہے ؟ میں نے عرض کیا : اللہ اور اس کا رسول زیادہ جانتے ہیں۔ ارشاد فرمایا : اے سلمان ! یہ جماعت کا دن ہے جس میں تمہارے باپ آدم (کی مٹی) کو جمع کیا گیا اور میں تم کو جمعے کی حقیقت کے بارے میں بیان کرتا ہوں کوئی شخص جمعے کے دن حکم کے مطابق طہارت حاصل کرتا ہے پھر اپنے گھر سے نکل کر جمعے کے لیے آتا ہے اور بیٹھ کر خاموشی سے خطبہ سنتا ہے حتی کہ نماز پوری ہوجاتی ہے تو یہ جمعہ اس کے لیے پچھلے جمعے تک کے گناہوں کے لیے کفارہ بن جاتا ہے۔ (مستدرک الحاکم عن سلمان (رض) 9