hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 21326

.

كنز العمال

21326
Kanz al-Ummal
21326- السنة سنتان: سنة في فريضة، وسنة في غير فريضة، السنة التي في الفريضة، أصلها في كتاب الله تعالى أخذها هدى وتركها ضلالة، والسنة التي أصلها ليس في كتاب الله، الأخذ بها فضيلة وتركها ليس بخطيئة. "طس عن أبي هريرة".
21327 ۔۔۔ اللہ تبارک وتعالیٰ کا ارشاد ہے : جس نے میرے ولی سے دشمنی مول لی میرا اس کو اعلان جنگ ہے ، اور کوئی بندہ میرا قرب حاصل نہیں کرتا مگر اسی چیز کے ساتھ جو میں نے اس پر فرض کی ہے۔ اور کوئی بندہ مسلسل نوافل کے ساتھ میرے قریب ہوتا رہتا ہے حتی کہ میں اس کو اپنا محبوب بنا لیتا ہوں ، جب میں اس کو اپنا محبوب بنا لیتا ہوں تو اس کا کان بن جاتا ہوں جس سے وہ سنتا ہے ،۔ اس کی آنکھ بن جاتا ہوں جس سے وہ دیکھتا ہے اس کا ہاتھ بن جاتا ہوں ، جس سے وہ پکڑتا ہے اور اس کا پاؤں بن جاتا ہوں جس سے وہ چلتا ہے۔ اگر وہ مجھ سے سوال کرتا ہے تو میں اس کو عطا کرتا ہوں۔ اگر وہ مجھ سے پناہ مانگتا ہے تو میں اس کو پناہ دیتا ہوں ، اور میں کسی کام کو کرنے میں اتنا تردد کا شکار نہیں ہوتا (کہ کروں یا نہ کروں) جتنا مؤمن کی روح قبض کرنے میں تردد کرتا ہوں کیونکہ وہ موت کو ناپسند کرتا ہے اور میں اس کی اس بات کو ناپسند کرتا ہوں ۔ (البخاری عن ابوہریرہ (رض))