21400- إذا استيقظ الرجل من الليل وأيقظ أهله وصليا ركعتين كتبا من الذاكرين الله كثيرا والذاكرات. "د ن حب ك عن أبي هريرة وأبي سعيد معا".
21401 ۔۔۔ اللہ تبارک وتعالیٰ ن ے ہر نبی کی پسند بنائی ہے ، میری پسند رات کو اللہ کی بارگاہ میں کھڑا ہونا ہے رات کو بیدار ہونے کے بعد ، لہٰذا کوئی شخص اس وقت میرے پیچھے نماز کے لیے کھڑا نہ ہو (بلکہ اپنی منفرد نماز پڑھ لے اسی طرح اللہ پاک نے ہر نبی کے لیے رزق کا بند و بست کیا ہے اور میرے لیے یہ خمس (مال غنیمت کا پانچواں حصہ) رکھا ہے ، پس جب میں اس دنیا سے اٹھا لیا جاؤں تو یہ خمس میرے بعد حاکم وقت کے لیے ہے۔ (الکبیر للطبرانی ، عن ابن عباس (رض)) فائدہ : ۔۔۔ مال غنیمت کے پانچویں حصہ کو اللہ نے رسول کی مرضی پر چھوڑا ہے۔ لہٰذا آپ اس میں سے اپنے گھر والوں کا خرچہ نکال کر بقیہ راہ خدا میں رشتہ داروں یتیموں اور مسکینوں اور مسافروں پر خرچ کردیتے تھے ۔ باغ فدک اور خیبر کی غنیمت میں سے کچھ اراضی اسی سلسلے کے لیے وقف تھیں ، جو بعد میں خلفاء راشدین کے زیر نگرانی آئیں وہ بھی ان میں سے نبی کی ازواج مطہرات کا خرچ نکال کر بقیہ مال انہی امور پر صرف کردیتے تھے جن پر نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیا کرتے تھے ۔