21441- ما من مسلم ذكر ولا أنثى ينام إلا وعليه جرير معقود، فإن استيقظ فذكر الله انحلت عقدة، وإن هو توضأ ثم قام إلى الصلاة أصبح نشيطا قد أصاب خيرا، وقد انحلت عقده كلها، وإن أصبح ولم يذكر الله أصبح وعقده عليه وأصبح ثقيلا كسلانا لم يصب خيرا. "حب عن جابر".
21442 ۔۔۔ میری امت کے دو شخص ہیں ان میں سے ایک رات کو اٹھتا ہے اور پاکی و طہارت میں مشغول ہوجاتا ہے اور اس پر گرہیں لگی ہوتی ہیں وہ وضو کرتا ہے : جب ہاتھ دھوتا ہے تو ایک گرہ کھل جاتی ہے جب چہرہ دھوتا ہے تو ایک گرہ کھل جاتی ہے جب بازو دھوتا ہے تو ایک گرہ کھل جاتی ہے جب سر کا مسح کرتا ہے تو ایک گرہ کھل جاتی ہے جب اپنے پیروں کو دھوتا ہے تو ایک گرہ کھل جاتی ہے تب اللہ پاک پردے کے پیچھے فرشتوں سے فرماتا ہے دیکھو میرا یہ بندہ طہارت و صفائی میں مشغول ہے تاکہ مجھ سے سوال کرے پس یہ جس چیز کا سوال بھی کرے گا وہ اس کے لیے ہے ( مسند احمد ابن حبان الکبیر للطبرانی عن عقبۃ بن عامر)