hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 21459

.

كنز العمال

21459
Kanz al-Ummal
21459- من قرأ في ليلة مائة آية لم يكتب من الغافلين، ومن قرأ بمائتي آية كتب من القانتين، ومن قرأ خمس مائة آية إلى ألف آية أصبح وله قنطار من الأجر، القيراط منه مثل التل العظيم. "عبد بن حميد في تفسيره، ش وابن جرير وابن نصر، طب وابن مردويه عن أبي الدرداء".
21460 ۔۔۔ جس نے ایک رات میں دس آیات پڑھیں اس کو غافلین میں نہیں لکھا جائے گا جس نے سو آیات پڑھیں اس کو رات بھر کی عبادت (کا ثواب) لکھا جائے گا ۔ جس نے دو سو آیات پڑھ لیں اس کو قانتین میں لکھا جائے گا جس نے چار سو آیات پڑھ لیں اس کو عابدین میں لکھا جائے گا اور جس نے پانچ سو آیات پڑھ لیں اس کو حافظین میں لکھا جائے گا جس نے چھ سو آیات پڑھیں اس کو خاشعین میں لکھا جائے گا جس نے آٹھ سو آیات پڑھیں اس کو محبتین (خدا کے برگزیدہ لوگوں ) میں لکھا جائے گا۔ جس نے ہزار آیات پڑھیں اس کو ایک قنطار اجر ملے گا۔ اور ایک قنطار میں بارہ سو اوقیہ ہیں۔ ایک اوقیہ آسمان و زمین کے مابین چیزوں سے بہتر ہے۔ یا ارشاد فرمایا کہ ایک اوقیہ ہر اس چیز سے بہتر ہے جس پر سورج طلوع ہوتا ہے اور جس نے دو ہزار آیات پڑھ لیں اس کو موجبین جن کے لیے جنت واجب ہوگئی ان میں لکھا جائے گا ۔ مالدارمی الکبیر للطبرانی عن ابی امامۃ (رض))