21586- لا تسبوا الليل ولا النهار ولا الشمس والقمر ولا الرياح فإنها رحمة لقوم وعذاب لآخرين. "ابن مردويه عن جابر".
21587 ۔۔۔ تم نے اپنے علاقے کی قحط سالی کا شکوہ کیا ہے اور ایک زمانے سے بارش نہ ہونے کی شکایت کی ہے اللہ نے تم کو حکم دیا ہے کہ اس کو پکارو اور اس نے تم سے قبولیت کا وعدہ کیا ہے : (الحمدللہ رب العالمین الرحمن الرحیم مالک یوم الدین لا الہ الا اللہ یفعل ما یرید اللھم انت اللہ لا الہ الا انت الغنی ونحن الفقراء انزل علینا الغیث واجعل ما انزلت لنا قوۃ وبالاغا الی خیر ) تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جو بڑا مہربان اور رحم کرنے والا ہے قیامت کے دن کا مالک ہے اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ جو چاہتا ہے کرتا ہے اے اللہ ! تو ہی معبود ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو غنی ہے اور ہم سب فقیر ہم پر بارش برسا اور اس کو ہمارے لیے قوت اور ایک زمانے تک فائدہ مند بنا دے (ابو داؤد عن عائشہ (رض))