21849- وعنه "أن النبي صلى الله عليه وسلم شغل عن العشاء ليلة فأخرها، حتى رقدنا ثم استيقظنا ثم رقدنا ثم استيقظنا، ثم خرج علينا فقال: ليس أحد من أهل الأرض ينتظر الليلة هذه الصلاة غيركم". "عب".
21851 ۔۔۔ حضرت ابو سعید خدری (رض) کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عشاء کی نماز میں تاخیر کردی پھر تقریبا آدھی رات کے وقت ہمارے پاس (مسجد میں) تشریف لائے اور نماز پڑھی پھر فرمایا اپنی جگہ بیٹھے رہو۔ چنانچہ ہم اپنی اپنی جگہ پر جم کر بیٹھ گئے ارشاد فرمایا جب سے تم نماز کی انتظار میں بیٹھے ہو اس وقت سے تم نماز کے حکم میں ہو ۔ اگر مجھے ضعیف کے ضعف بیمار کی بیماری اور ضرورتمند کی حاجت کا خوف نہ ہوتا تو میں اس نماز کو اسی وقت تک مؤخر کرتا ایک روایت میں آدھی رات کا لفظ آتا ہے۔ (الضیاء المقدسی ، ابو داؤد ، النسائی ، ابن ماجہ وابن جریر)