21980- عن يزيد بن أبي حبيب قال: بعث عبد العزيز بن مروان إلى عبد الله بن زرير الغافقي فقال له: "والله إني لأراك جافيا ما أراك تقرأ القرآن،" قال: "بلى والله إني لأقرأ القرآن، وأقرأ منه ما لا تقرأ به،" فقال له عبد العزيز: "وما الذي لا أقرأ به من القرآن"؟ قال: "القنوت حدثني علي ابن أبي طالب أنه من القرآن". "محمد بن نصر في الصلاة".
21980 ۔۔۔ یزید بن ابی حبیب کی روایت ہے کہ عبدالعزیز بن مروان نجے عبداللہ بن زریر غافقی کو پیغام بھیجا اور کہا : بخدا میں تجھ میں جفا دیکھتا ہوں چونکہ تو قرآن نہیں پڑھتا ہے جواب دیا جی کیوں نہیں ، بخدا عبدالعزیز نے ان سے کہا : بھلا آپ کیا پڑھتے ہیں جو میں قرآن میں سے نہیں پڑھتا ہوں ؟ عبداللہ نے جواب دیا : میں قنوت پڑھتا ہوں اور حضرت علی (رض) نے مجھے بتایا ہے کی دعائے قنوت قرآن مجید میں سے ہے۔ (محمد بن نصر فی الصلوۃ)