21998- عن مكحول أنه قنت في صلاة الصبح بعد الركوع ورفع يديه فقال: "ربنا لك الحمد ملء السموات وملء الأرض السبع وملء ما فيهن من شيء بعد، اللهم إياك نعبد ولك نصلي ونسجد وإليك نسعى ونحفد نرجو رحمتك ونخشى عذابك الجد، إن عذابك الجد بالكفار ملحق". "كر".
21998 ۔۔۔ روایت ہے کہ مکحول (رح) نے صبح کی نماز میں رکوع کے بعد سر اوپر اٹھا کر قنوت پڑھی اور ساتھ بلند کر کے کہا ! ” ربنا لک الحمد مل السموت ومل الارض السبع وملاما فیھن من شیء بعد اللہم ایاک نعبد ولک نصلی ونسجد والیک نسعی ونحفد نرجو رحمتک ونخشی عذابک ان عذابک الجد بالکفار ملحق “۔ ے ہمارے رب تمام تعریفیں تیرے لیے ہیں جو بھری زمین و آسمان کے برابر ہو اور ان میں جو چیز ہو اس کے بھرنے کے برابر یا اللہ ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں تیرے لے ہی نماز اور سجدہ کرتے ہیں ہمارا دوڑنا بھاگنا تیری ہی طرف ہے ہم تیری رحمت کے خواستگار ہیں اور تیرے عذاب سے ڈرتے ہیں بلاشبہ تیرا عذاب کافروں کے ساتھ ملحق ہے۔ (ابن عساکر)