22027- عن أبي عثمان النهدي قال: "رأيت الرجل يجيء وعمر بن الخطاب في صلاة الفجر فيصلي الركعتين في جانب المسجد، ثم يدخل مع القوم في صلاتهم". "ش".
22028 ۔۔۔ حضرت جابر (رض) کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فجر کی نماز پڑھی چنانچہ جب نماز سے فارغ ہوئے تو ایک آدمی کو نماز پڑھتے دیکھا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کی انتظار میں بیٹھ گئے جب وہ نماز سے فارغ ہوا اسے اپنے پاس بلوایا اور فرمایا : فرض نماز کے بعد یہ تمہاری کونسی نماز ہے ؟ اس آدمی نے عرض کیا : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! جب میں مسجد میں داخل ہوا آپ جماعت کرا رہے تھے اور میں فجر کی دو رکعتیں نہیں پڑھ سکا ہوں لہٰذا میں آپ کے ساتھ جماعت میں شریک ہوگیا اور فرضوں کو سنتوں پر ترجیح دی چنانچہ جب میں نے فرض نماز کا سلام پھیرا تو دو رکعتوں کے لیے کھڑا ہوگیا ، جابر (رض) کہتے ہیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس آدمی پر نہ نکیر کی اور نہ ہی اس کی توثیق کی ۔ (رواہ ابن جریر)