hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 22203

.

كنز العمال

22203
Kanz al-Ummal
22203- عن علقمة والأسود قالا: "صلينا مع عبد الله، فلما ركع طبق كفيه ووضعهما بين ركبتيه، وضرب أيدينا ففعلنا ذلك، ثم لقينا عمر بعد فصلى بنا في بيته، فلما ركع طبقنا كما أطبق عبد الله ووضع عمر يديه على ركبتيه، فلما انصرف" قال: "ما هذا فأخبرناه بفعل عبد الله"، قال: "كان ذاك شيء كان يفعل ثم ترك". "عب".
22203 ۔۔۔ علقمہ اور اسود کہتے ہیں : ہم نے حضرت عبداللہ ابن مسعود (رض) کے ساتھ نماز پڑھی چنانچہ جب انھوں نے رکوع کیا تو ہاتھوں کو گھٹنوں کے درمیان لٹکا لیا ہم نے بھی ایسا کیا کچھ عرصہ بعد ہماری سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) سے ملاقات ہوئی انھوں نے ہمارے ساتھ اپنے گھر میں نماز پڑھی ، جب انھوں نے رکوع کیا تو ہم نے حضرت عبداللہ ابن مسعود (رض) کی طرح ہاتھوں کو گھٹنوں کے درمیان چھوڑے رکھا جب کہ سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) نے ہاتھوں کو گھٹنوں پر رکھا جب نماز سے فارگ ہوئے تو پوچھا یہ کیا طریقہ ہے ہم نے انھیں حضرت عبداللہ (رض) کے حوالے سے خبر دی انھوں نے فرمایا : اس طریقہ پر بھی عمل کیا جاتا تھا پھر یہ چھوڑ دیا گیا ۔ (رواہ عبدالرزاق)