hadith book logo

Kanz al-Ummal: Hadith 22217

.

كنز العمال

22217
Kanz al-Ummal
22217- "مسند ابن مسعود" علمنا رسول الله صلى الله عليه وسلم الصلاة، فكبر ورفع يديه، ثم ركع فطبق يديه ركبتيه. "ش".
22217 ۔۔۔ حضرت عبداللہ ابن مسعود (رض) کی روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں نماز سکھائی ، چنانچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تکبیر کہی اور پھر رفع یدین کیا پھر رکوع میں گئے اور دونوں ہاتھوں کو گھٹنوں کے درمیان لٹکا لیا ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ) فائدہ : ۔۔۔ رکوع میں مسنون یہ ہے کہ ہاتھوں کی انگلیوں کو کھول کر گھٹنوں کو پکڑا جائے جب کہ حضرت عبداللہ ابن مسعود (رض) کا عمل یہ تھا کہ وہ ہاتھوں کو ملا کر گھٹنوں کے درمیان لٹکا لیتے تھے اور اس طرح کرنے کو اصطلاح میں طباق کہتے ہی، چنانچہ ماقبل کی احادیث سے معلوم ہوچکا ہے کہ یہ طریقہ منسوخ ہوچکا ہے پہلے معمول بہا تھا پھر متروک ہوچکا ہے